میڈیا اندازے نہ لگائے،مفتی منیب الرحمان کی اپیل

میڈیا اندازے نہ لگائے،مفتی منیب الرحمان کی اپیل
میڈیا اندازے نہ لگائے،مفتی منیب الرحمان کی اپیل

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے اور انہوں نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ کسی قسم کے اندازیں نہ لگائیں ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کاکہناتھا کہ رویت ہلال کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے اور میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ برائے کرم کوئی عبوری اطلاعات نہ دیں اور کسی قسم کے اندازیں بھی نہ لگائیں بلکہ صرف یہ بتائیں کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس کے بعد اتفاق رائے سے جو بھی فیصلہ ہوگا اس کا ایک ہی وقت میں تمام میڈیا کے سامنے اعلان کر دیا جائے گا ۔اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ آپ تعاون کریں ۔

مزید : کراچی


loading...