فارو ق ستار جرائم میں الطاف حسین کے ساتھی تھے اور اب بھی دونوں ساتھ ہی ہیں :مصطفی کمال

فارو ق ستار جرائم میں الطاف حسین کے ساتھی تھے اور اب بھی دونوں ساتھ ہی ہیں ...
 فارو ق ستار جرائم میں الطاف حسین کے ساتھی تھے اور اب بھی دونوں ساتھ ہی ہیں :مصطفی کمال

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ فاروق ستار جرائم میں الطاف حسین کے ساتھی تھے اور اب بھی دونوں ساتھی ہیں ،فاروق ستار جھوٹ بول کر عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز واسع جلیل کی ٹوئٹ نے ہمارے موقف کو درست ثابت کردیا ،الطاف حسین اور ایم کیو ایم ایک ہی چیز ہیں ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

کراچی میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کی جانب سے آئین میں جو تبدیلی کی گئی ہے ،اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے ،فاروق ستار کے اب بھی مختلف ذرائع سے الطاف حسین کے ساتھ رابطے ہیں،فاروق ستار جتنا جھوٹ بولیں گے ہم اتنا سچ بولیں گے ۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار نے23اگست کی پریس کانفرنس میں الطاف حسین کی مذمت نہیں کی تھی اور کہا کہ ذہنی دبا و میں بانی تحریک نے بیان دے دیا ،یہ کیسا ذہنی دباﺅ ہے جس میں انسان اپنے آپ کو گالیاں نہیں دیتا ،انڈیا یا را کو گالیاں نہیں دیتا ؟۔ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار دروازے کھلے رکھنا چاہتے ہیں ،ان کے لندن کے ساتھ مختلف ذرائع کے ساتھ رابطے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار آئین میں تبدیلی کر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں ،الطاف حسین آئین کے تحت فیصلے نہیں کرتا تھا ۔

مزید : قومی