امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی ملانیا ٹرمپ کی زندگی کے خفیہ گوشے عیاں ہوگئے

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی ملانیا ٹرمپ کی زندگی کے خفیہ گوشے ...
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی ملانیا ٹرمپ کی زندگی کے خفیہ گوشے عیاں ہوگئے

  


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر امریکہ میں صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کامیاب ہو گئے تو ملانیا ٹرمپ ملک کی خاتون اول بن جائیں گی۔

بی بی سی کے مطابق سلووینیا سے تعلق رکھنے والی ماڈل میلانیا ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری بیوی ہیں اور انھوں نے ایک اخبار کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے جس نے ان پر ماضی میں سیکس ورکر ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ماضی میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اگر وہ وائٹ ہاوس پہنچیں تو ‘بہت روایتی‘ ہوں گی۔لیکن ان کا ٹوئٹر اکاونٹ کچھ اور ہی کہانی بیان کرتا ہے، جس میں شیر کی شکل والا سوئمنگ سوٹ اور پھلوں کی آرائش بھی شامل ہے۔

سنہ 2016 میں ملانیا کا ٹوئٹر پروفائل ایک بہترین سیاسی بیوی سے قریب تر دکھائی دیتا ہے۔ لیکن تھوڑا پیچھے جائیں، جب ان کے شوہر صدارتی انتخابات کا حصہ نہیں تھے تو کچھ دلچسپ پہلو سامنے آتے ہیں۔

وہ اپنے شوہر کے ساتھ اٹکھیلیاں کرتے ہوئے انھیں اپنی شادی کی سالگرہ کے بارے میں یاد کرواتی ہیں۔

وہ ورزش کے دوران موسیقی سنتی ہیں،یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مختلف قسم کی موسیقی پسند کرتی ہیں۔ انھیں مائلی سائرس اور ایرو سمتھ پسند ہیں۔

ملانیا تسلیم کرتی ہیں کہ ان کا ایک پسندیدہ گھر ہے لیکن وہ ہفتہ وار چھٹیاں اپنے شوہر کے ساتھ گزارتی ہیں۔

وہ ہیلووین کے لیے خاص لباس پہنتی ہیں۔ اس لباس کو انھوں نے ’سیکسی فائر فائٹر‘ کا نام دیا۔۔

آپ نے دیکھا کہ پرام پر ان کی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی چھوٹی چھوٹی تصاویر لگی ہوئی ہیں۔ شاید امیر لوگ ایسا کرتے ہیں۔ ہمیں یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ انھیں پھل پسند ہیں۔

انھیں پھلوں کو خوبصورت انداز میں پیش کرنا اچھا لگتا ہے۔ سٹرابریاں کبھی اتنی خوبصورت نہیں دکھائی دیں۔یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ انھیں بیکنگ بھی پسند ہے۔

لیکن ایک تصویر ایسی ہے جس پر انھیں سب سے زیادہ پچھتاوا ہوا ہوگا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...