موجود حالات میں الیکشن ہوئے تو ن لیگ جیت جائے گی: سندھ پیپلز پارٹی کے نام رہے گا: پرویزمشرف

موجود حالات میں الیکشن ہوئے تو ن لیگ جیت جائے گی: سندھ پیپلز پارٹی کے نام رہے ...
موجود حالات میں الیکشن ہوئے تو ن لیگ جیت جائے گی: سندھ پیپلز پارٹی کے نام رہے گا: پرویزمشرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگر اس وقت الیکشن ہو جائیں تو مرکز اور پنجاب میں مسلم لیگ ن ایک بار پھر جیت جائے گی۔ سندھ پیپلز پارٹی کے نام رہے گا۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ جو اس وقت ملک کے حالات جا رہے ہیں ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔ اگر اس وقت الیکشن ہوجائیں تو مسلم لیگ ن ایک بار پھر مرکز اور پنجاب میں حکومت بنائے گی۔ سندھ میں اس وقت پیپلز پارٹی ہی ہے جو اگلا الیکشن بھی جیت جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ایسے ہی رہے گا جیسے اب ہے البتہ خیبر پی کے میں اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست ہو سکتی ہے۔وہاں کسی الائنس کی حکومت بن سکتی ہے۔

مزید :

قومی -