روجھان میں رینجرز نے چار بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا
راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک )روجھان کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کر کے چار بھتہ خور ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق روجھان کے علاقے گوٹھ مزاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا جن پر بھتہ خوری کا الزام ہے ۔رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان معدنیات کی نقل و حمل کرنے والے ٹرکوں سے بھتہ لیتے تھے ۔