ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 13ستمبر بروز منگل ہوگی

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 13ستمبر بروز منگل ہوگی
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 13ستمبر بروز منگل ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 13ستمبر بروز منگل ہوگی۔ اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں ہوا۔ اس کے علاوہ تمام صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس بھی زونل سربراہوں کی صدارت میں ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ ملک کے کسی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس لئے یکم ذی الحج 4ستمبر بروز اتوار اور عید الاضحی 13ستمبر بروز منگل ہوگی۔اس سے پہلے کوئٹہ، لاہور اور دوسرے شہروں میں کمیٹیوں کے اجلاسوں میں بھی چاند کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحی 12ستمبر اور حج 11ستمبر کو ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -