ترک حکومت نے بغاوت کی کوشش میں گرفتار فوجیوں کیلئے جیلوں میں جگہ بنانے کیلئے تیس ہزار عام قیدیوں کو رہا کردیا
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک حکومت نے بغاوت کی کوشش میں گرفتار شدہ فوجیوں کیلئے جیلوں میں جگہ بنانے کیلئے پہلے سے قید تیس ہزار عام قیدیوں کو رہا کردیا۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ترک حکومت نے بغاوت کی کوشش میں گرفتار شدہ فوجیوں کیلئے جیلوں میں جگہ بنانے کیلئے پہلے سے قید تیس ہزار قیدیوں کو رہا کردیا،ترکی کے جسٹس منسٹر کا کہنا ہے کہ تیس ہزار قیدیوں کو جیلوں میں جگہ خالی کرنے کیلئے رہا کردیا گیا ہے،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار فوجیوں کیلئے جگہ بنانے کیلئے ان قیدیوں کو جیلوں سے رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ترکی کے جسٹس منسٹر بکر بوزدگ کا کہنا ہے کہ رہا کیے گئے قیدیوں کی تعد 33ہزار سے زیادہ ہے۔
امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی بیوی ملانیا ٹرمپ کی زندگی کے خفیہ گوشے عیاں ہوگئے
واضح رہے کہ ترکی میں طیب اردوان کی حکومت کے خلاف 15جولائی کو کچھ فوجی دستوں نے بغاوت کی تھی جسے عوام نے بہادری سے کچل دیا تھا۔