’جب کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ تھی تب ہی میں نے۔۔۔‘ رنبیر کپور نے انجانے میں شرمناک راز سے پردہ اُٹھادیا

’جب کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ تھی تب ہی میں نے۔۔۔‘ رنبیر کپور نے انجانے ...
’جب کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ تھی تب ہی میں نے۔۔۔‘ رنبیر کپور نے انجانے میں شرمناک راز سے پردہ اُٹھادیا

  

ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے ہیرو رنبیر کپور اور دلکش ہیروئین کترینہ کیف کے معاشقے کی خبروں نے خوب ہنگامہ مچائے رکھا تھا لیکن ان کا تعلق ٹوٹنے کے بعد اب رنبیر کپور ایک ایسا انکشاف کر بیٹھے ہیں کہ پھر سے تہلکہ برپا ہو گیا ہے۔

ایمریٹس 247 کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے ایک حالیہ انٹریو میں حیران کن انکشاف کیا کہ فلم “عجب پریم کی غضب کہانی“ کی شوٹنگ کے دوران ہی کترینہ کے ساتھ ان کی لو سٹوری کا آغاز ہو گیا تھا ۔ یہ فلم 2009ءمیں ریلیز ہوئی اور یہ وہی دور تھا کہ جب کترینہ کیف اور سلمان خان کا معاشقہ بھی چل رہا تھا۔ تو کیا رنبیر کپور کا کترینہ کیف کے ساتھ معاشقہ اس وقت شروع ہوا جب وہ سلمان خان سے بھی عشق لڑارہی تھیں۔ بالی ووڈ کی دنیا پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ اس انکشاف نے رنبیر، کترینہ اور سلمان کی لو ٹرائی اینگل کے متعلق بہت سے نئے سوالوں کو جنم دیا ہے ۔

دوسری جانب ایک رائے یہ بھی ہے کہ رنبیر اور کترینہ کیف دونوں کی نئی فلمیں عنقریب ریلیز ہونے والی ہیں اور دونوں کی جانب سے ہی اپنے سابقہ معاشقے کے بارے میں کچھ بیانات دئیے گئے ہیں، جو نئی فلموں کی پبلسٹی کی کوشش ہو سکتی ہے۔

مزید : تفریح