’ہم یہ جنگی جہاز بنارہے ہیں اور دنیا اسے جلد میدان میں دیکھے گی‘ چینی فضائیہ کے سربراہ نے ایسا اعلان کردیا کہ امریکی فوج کی ہوائیاں اُڑادیں

’ہم یہ جنگی جہاز بنارہے ہیں اور دنیا اسے جلد میدان میں دیکھے گی‘ چینی فضائیہ ...
’ہم یہ جنگی جہاز بنارہے ہیں اور دنیا اسے جلد میدان میں دیکھے گی‘ چینی فضائیہ کے سربراہ نے ایسا اعلان کردیا کہ امریکی فوج کی ہوائیاں اُڑادیں

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین نے ایک ایسے بمبار جہاز کی تیاری شروع کردی ہے کہ جو اس کے تمام مخالفین کے لئے ایک ڈراﺅنا خواب ثابت ہو گا، اور خصوصاً امریکا تو کبھی اس کا تصور خواب میں بھی نہیں کرنا چاہے گا۔

اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چینی ائیرفورس کے سربراہ نے ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ چین پہلے ہی دور دراز علاقوں میں اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرچکا ہے لیکن نیا بمبار طیارہ اس صلاحیت کو نئی بلندیوں تک پہنچا دے گا۔ چین کی جانب سے جدید ترین آبدوزوں، طیارہ بردار جہازوں اور خلائی سیاروں کو تباہ والے میزائلوں کے بعد لانگ رینج بمبار جہاز بنانے کے اعلان نے امریکہ کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔

وہ ملک جس نے اپنے ہر فوجی کو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس کرنے کا فیصلہ کرلیا، سب سے زیادہ تشویشناک خبر آگئی

ضرور پڑھیں: سوچ کے رنگ

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کسی ملک کے پاس ایسا بمبار طیارہ موجود نہیں کہ جس امریکا اپنے لئے خطرہ سمجھتا ہو لیکن چین کے لانگ ریج بمبار طیارے کی صلاحیتوں کے بارے میں سامنے آنے والی اطلاعات نے اس واقعی تشویش میں مبتلاءکر دیا ہے۔ اس پیش رفت سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ چین نے دفاعی اسلحہ کی تعداد پر کوالٹی کو ترجیح دینے کا سفر شروع کردیا ہے اور اب یہ ایک حقیقی سپر پاور کا کردار ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار نظر آ رہا ہے۔

مزید : بین الاقوامی