ہائی کورٹ نے نافرمان ایڈیشنل سیشن جج کو نوکری سے نکال دیا

ہائی کورٹ نے نافرمان ایڈیشنل سیشن جج کو نوکری سے نکال دیا
ہائی کورٹ نے نافرمان ایڈیشنل سیشن جج کو نوکری سے نکال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرشید کو ضابطہ اخلا ق، نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور حکام بالا کا حکم نہ ماننے پر ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔حفیظ الرشید مجاز حکام سے این او سی لئے بغیر ایکس پاکستان لیو پر سعودی عرب چلے گئے تھے جس پر ان سے وضاحت طلب کی گئی،ان کا فروری 2016میں ڈیرہ غازی خان سے تبادلہ کیا گیا لیکن انہوں نے اس حکم پر عمل درآمد کی بجائے ای میل کے ذریعے چھٹی کی درخواست بھیج دی،انہیں اس بابت شوکاز نوٹس دیا گیا اور سیشن جج میاں مرید حسین نے اس بابت ابتدائی جبکہ جسٹس امین الدین خان نے حتمی انکوائری کی جس میں حفیظ الرشید کو قصور وار پایا گیا۔انہیں ذاتی شنوائی کا موقع بھی دیا گیا جس کے بعد چیف جسٹس کی منظوری سے انہیں نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

مزید :

لاہور -