ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی

ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی
ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کے قائد فاروق ستار سے ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا بیان حلفی طلب کرنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس سید منصور علی شاہ نے عبدالمجید ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ دادرسی کا متبادل فورم موجود ہو تو عدالت عالیہ سے براہ راست رجوع نہیں کیا جاسکتا،فاضل جج نے قرار دیا کہ درخواست گزار کو دادرسی کے لئے مناسب فورم سے رجوع کرنا چاہیے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ فاروق ستار اس اجتماع میں موجود تھے جہاں الطاف حسین نے پاکستان مخالف تقریرکی اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی۔فاروق ستار نے رینجرز کی جانب سے گرفتاری کے بعد ایم کیو ایم لندن سے اپنی لاتعلقی ظاہر کر دی۔درخواست گزار نے کہا کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایم کیو ایم کے لندن سے سیکرٹریٹ سے لاتعلقی کا دعویٰ کیا ہے مگر اس حوالے سے متعلقہ فورم پر اپنا بیان حلفی جمع نہیں کرایا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت فاروق ستار سے لندن سیکرٹریٹ سے لاتعلقی کا بیان حلفی طلب کیا جائے تاکہ حقائق کو ریکارڈ پر لایا جاسکے۔فاضل جج نے مذکورہ آبزرویشن کے ساتھ درخواست مسترد کردی۔

مزید :

لاہور -