دنیا کا شرمناک ترین خیمہ کھڑا کردیا گیا، ایسی سہولیات کہ جان کر شیطان بھی شرماجائے

دنیا کا شرمناک ترین خیمہ کھڑا کردیا گیا، ایسی سہولیات کہ جان کر شیطان بھی ...
دنیا کا شرمناک ترین خیمہ کھڑا کردیا گیا، ایسی سہولیات کہ جان کر شیطان بھی شرماجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نیواڈا کے ریگستان میں ایک بار پھر وہ شرمناک شہر بسا دیا گیا ہے جہاں ہر سال ہزاروں عیاش لوگ داد عیش دینے آتے ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ شہر ”برننگ مین فیسٹیول“ (Burning Man Festival)کے لیے ہر سال بسایا جاتا ہے جسے بلیک راک سٹی کا نام دیا جاتا ہے۔ یہاں خیمے لگائے جاتے ہیں جن میں صوفے، میٹرس، مساج اور بدکاری کا تمام سامان موجود ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیسٹیول پہلی بار 1986میں سین فرانسسکو میں منایا گیا تھا لیکن چند سال بعد اسے نیواڈا کے اس ریگستان میں منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ سال اس فیسٹیول میں 9ہزار لوگوں نے شرکت کی تھی جبکہ اس سال منتظمین کے مطابق 70ہزار سے زائد لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ فیسٹیول کیلیفورنیا کے شہر ساکرامینٹو کی ایک تنظیم منعقد کرتی ہے۔ اس فیسٹیول کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ ان خیموں میں جانے کے لیے گزشتہ سال لوگوں کو قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -