مردان دھماکہ،وکلانے ہڑتال کا اعلان کردیا

مردان دھماکہ،وکلانے ہڑتال کا اعلان کردیا
مردان دھماکہ،وکلانے ہڑتال کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)مردان کچہری کے گیٹ پر دھماکے اور انسانی جانوں کے زیاں پر پاکستان بار کونسل نے 3ستمبر کو یوم سوگ منانے اور ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وکلااور ججز کوفول پروف سیکیورٹی فراہم کرے۔پاکستان بار کونسل کے رکن مقصود احمد بٹر،پنجاب بار کونسل کے ممبررانا انتظار حسین اورپاکستان بار کونسل کے کوارڈینیٹر مدثر چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مردان دھما کے سے ایک بار پھر حکومتی سیکیورٹی کا پول کھل گیا ہے،اس افسوس ناک واقعہ سے دل خون کے آنسوں رو رہا ہے لیکن حکومت کے کان پر جو ں تک نہیں رینگ رہی،حکومت اگروکلا ججز اور عدالتوں کو سیکیورٹی نہیں دے سکتی تو عدالتوں کو بند کر دے،وکلااور ججز اپنا کام چھوڑنے کے لئے تیار ہیں۔حکومت پاکستان کے تما م وکلااور ججز کو فول پروف سکیورٹی اور وکلاکو حفاظت کے لئے ممنوعہ بورکے اسلحہ کا لائنس فراہم کرے،وکلانے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں اس سانحہ کی رپورٹ پیش کی جائے اور اس میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔پاکستان بار کونسل کے کوارڈینیٹر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں دھمکی دی گئی ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وکلاعدالتوں کو بند کردیں گے۔

مزید :

لاہور -