انڈے ٹوٹنے پر کبوتر باز نے بیوی کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا،خاتون ہائی کورٹ پہنچ گئی،عدالت نے پولیس بھیج دی

انڈے ٹوٹنے پر کبوتر باز نے بیوی کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا،خاتون ہائی کورٹ ...
انڈے ٹوٹنے پر کبوتر باز نے بیوی کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا،خاتون ہائی کورٹ پہنچ گئی،عدالت نے پولیس بھیج دی

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں کبوتر باز باپ سے 4بچوں کی بازیابی کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے بچوں کی ماں کو پولیس کے ہمراہ جا کرخاوند کے گھر کی نشاندہی کر کے بچے بازیاب کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس ارم سجاد گل نے کیس کی سماعت شروع کی تودرخواست گزار سماویہ بی بی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کہ اس کا خاوند مصور الرحمن کبوتر بازی کا شوقین ہے،کبوتر کے دو انڈے ٹوٹنے پر اس نے تشدد کا نشانہ بنا کر مجھے گھر سے نکال دیا اور چاروں بچے چھین لئے۔تھانہ سٹہ بھکر کے تفتیسی افسر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ بچوں کا باپ اپنے چاروں بیٹوں کو لے کے خیبر پختونخواہ چلا گیا ہے جبکہ بچوں کی والدہ نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈی پی او بھکر کو طلب کر کے بچے بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے جس پرعدالت نے کہا کہ ڈی پی اوکو طلب نہیں کیا جا سکتا،عدالت نے خاتون کو پولیس کے ہمراہ جا کر اپنے خاوند کے گھر کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

مزید : لاہور


loading...