ڈرگ کورٹ:غیر معیاری ادویات کی فروخت پر 4میڈیکل سٹور مالکان کو قید اور جرمانے کی سزائیں

ڈرگ کورٹ:غیر معیاری ادویات کی فروخت پر 4میڈیکل سٹور مالکان کو قید اور جرمانے ...
ڈرگ کورٹ:غیر معیاری ادویات کی فروخت پر 4میڈیکل سٹور مالکان کو قید اور جرمانے کی سزائیں

  

لاہور(نامہ نگار)چیئرمین ڈرگ کورٹ چودھری محمد جہانگیر نے غیرمیعاری ادویات فروخت کرنے پر 4 میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو ایک ایک سال قید اور بھاری جرمانے کردیئے۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے پر 4 میڈیکل سٹوروں کے مالکان،نیوانارکلی کے ولید رزاق اور سعادت علی،بادامی باغ کے عامراقبال اورشادمان کے محمود اقبال کا چالان پیش کیا گیا،عدالت میں بتایا گیا کہ یہ افراداپنے میڈیکل سٹوروں پر غیرمعیاری ادویات فروخت کرتے تھے،عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے بعد ولید رزاق سمیت دیگرچاروں مجرموں کو ایک ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ مجرم ولید رزاق کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مزید : لاہور