فون کرنے کیلئے شوہر نے بیگم کا فون اٹھایا تو ایسی تصویر نظر آگئی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، پولیس بلوانا پڑگئی کیونکہ۔۔۔

فون کرنے کیلئے شوہر نے بیگم کا فون اٹھایا تو ایسی تصویر نظر آگئی کہ پیروں تلے ...
فون کرنے کیلئے شوہر نے بیگم کا فون اٹھایا تو ایسی تصویر نظر آگئی کہ پیروں تلے زمین نکل گئی، پولیس بلوانا پڑگئی کیونکہ۔۔۔

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک ماں کو ایسے شرمناک الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے جس کا کوئی شخص تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ویب سائٹ worldwideweirdnewsکی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی رہائشی اس 32سالہ خاتون جینیفر وگرین کو اپنے ہی 4سالہ معصوم بیٹے پر جنسی حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف پولیس کو اسی کے شوہر نے رپورٹ کی تھی جس نے اس کے موبائل فون میں اس شرمناک حرکت کی تصاویر دیکھ لی تھیں۔ عدالت میں جینیفر پر فحش مواد بنانے اور دوسروں تک پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے کیونکہ اس کے شوہر نے الزام لگایا تھا کہ اپنے بیٹے کے ساتھ فحش حرکات کی تصاویر بنا کر امریکی ریاست کولوریڈو میں رہنے والے اپنے ایک دوست کو بھیجتی تھی۔

خاتون نے اخبار اٹھایا تو شوہر کے بارے میں خبر،جسے اپنا شوہر سمجھتی رہی وہ دراصل کون تھا؟ایسا انکشاف کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا،صرف جرائم پیشہ نہ تھا بلکہ ساتھ ہی۔۔۔

رپورٹ کے مطابق ملزمہ اس وقت ضمانت پر رہا ہے مگر عدالت نے اسے اپنے بچوں سے دور رہنے کا حکم دے رکھا ہے۔ اس کے 12اور 4سال کے دو بیٹے ہیں جو اس وقت ریاست کی تحویل میں ہیں۔ دوسری طرف جینیفر نے اپنے شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام عائد کر دیا جس پر شوہر کو بھی گرفتار کر لیا گیا، تا ہم بعد ازاں جینفر نے الزام واپس لے لیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...