بیوی شوہر سے بھی بڑی منشیات فروش نکلی،عدالت نے شوہر کو 7،بیوی کو 16سال قید کی سزا سنا دی

بیوی شوہر سے بھی بڑی منشیات فروش نکلی،عدالت نے شوہر کو 7،بیوی کو 16سال قید کی ...
بیوی شوہر سے بھی بڑی منشیات فروش نکلی،عدالت نے شوہر کو 7،بیوی کو 16سال قید کی سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس عبدالستار نے مجموعی طورپر48کلو چرس کے مقدمہ میں ملوث 2مجرموں روحیل امین کو 7سال 6ماہ جبکہ خاتون میر برھان کو 16سال 4ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں اے این ایف نے ملزمان روحیل امین اور خاتون میربرھان کے خلاف چالان پیش کررکھاتھا۔ ملزم روحیل پر پر 4 کلو 80گرام چرس جبکہ خاتون ملزمہ پر 44 کلو چرس رکھنے کا الزام تھا،دونوں کو اے این ایف نے ڈاکٹرز ہسپتال کے قریب سے گرفتار کیا گیاتھا۔ چالان عدالت میں آنے پر فاضل جج نے باقاعدگی سے سماعت کی اور جرم ثابت ہونے پر مجرم روحیل امین کو 7سال 6 ماہ جبکہ میربرھان خاتون کو 16سال 4ماہ قید کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے،فیصلے کے بعد پولیس دونوں کو جیل لے گئی۔

مزید :

لاہور -