مَردوں کو واقعی جوتی کی نوک پر رکھنے والی خاتون کی پولیس کو تلاش

مَردوں کو واقعی جوتی کی نوک پر رکھنے والی خاتون کی پولیس کو تلاش
مَردوں کو واقعی جوتی کی نوک پر رکھنے والی خاتون کی پولیس کو تلاش

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین کے مردوں کو جوتے کی نوک پر رکھنے کا مقولہ تو آپ نے سن رکھا ہو گا۔برطانیہ میں گزشتہ روز ایک خاتون نے اس کا عملی مظاہرہ کرڈالا ہے۔ اس نے بھرے شاپنگ مال میں اجنبی مردوں کی جوتے سے پٹائی کر ڈالی اور پھر غائب ہونے میں بھی کامیاب ہو گئی۔ اب پولیس اس نامعلوم خاتون کی تلاش میں ہے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برطانوی نیوپورٹ ہائی سٹریٹ میں گزشتہ روز شام 4بجے پیش آیا جہاں اس خاتون نے پہلے ایک جوڑے پر حملہ کیا اور مرد اور عورت دونوں کے چہروں پر جوتے مارے۔ اس کے بعد وہ وہاں سے بھاگ گئی اور کچھ دور جا کر ایک اور مرد پر حملہ کر دیا۔ اس نے اس مرد کے بھی چہرے پر جوتوں کے وار کیے۔ اس کے بعد وہ گیٹ کی طرف بھاگ گئی اور اس کے بعد اسے کسی نے نہیں دیکھا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس نے عینی شاہدین سے درخواست کی ہے کہ وہ آ کر اس خاتون کے حلیے کے متعلق بتائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...