رینجرز کا لانڈھی میں مکان پر چھاپہ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد :ترجمان رینجرز
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر چار میں چھاپہ مارکاروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہناتھا کہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لانڈھی نمبر چار میں واقع مکان پر چھاپہ مارا گیا جس دوران چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے جسے شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جاناتھا ۔ترجما ن رینجرز کا کہناتھا کہ اسلحے میں ایل ایم جی ،پانچ ایس ایم جیز ،ریپٹر اور بھاری تعدادمیں گولیاں برآمد کی گئیں ہیں ۔