رواں ماہ کے دوران بد امنی کے معاملات میں گرفتار شدگان میں 60فیصد غیر ملکی شامل:سعودی وزارت داخلہ

رواں ماہ کے دوران بد امنی کے معاملات میں گرفتار شدگان میں 60فیصد غیر ملکی ...
رواں ماہ کے دوران بد امنی کے معاملات میں گرفتار شدگان میں 60فیصد غیر ملکی شامل:سعودی وزارت داخلہ

  


جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ ماہ رواں کے دوران بدامنی کے معاملات میں گرفتار شدگان میں 60فیصد غیر ملکی ہیں۔ دہشتگرد تنظیم داعش سعودی شہریوں میں شعور آگہی بڑھ جانے کے باعث ان سے ناامید ہوگئی ہے اور اب اس نے اپنا رخ غیر ملکیوں کی طرف کرلیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی ننے کہا کہ یہ اعداد وشمار اس ماہ کے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق یکم ذی العقد سے 25 ذی العقد تک بدامنی کے امور میں 47 سعودی گرفتار ہوئے ہیں۔ جو مجموعی گرفتاریوں کا 40.5 فیصد ہے جبکہ مختلف ممالک کے 69 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ یہ گرفتار شدگان کا 59.5 فیصد بنتاہے، ان میں 28 یمنی ہیں، ان کی شرح 24 فیصد بنتی ہے۔ 31 شامی ہیں ان کا تناسب 26.7 فیصد ہے، 3سعودی، ایک مصری، ایک پاکستانی، ایک افغانی، ایک ترکی، ایک الجزائری اور ایک فلسطینی ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...