احتجاج مکمل پر امن ہو گا ،تحریک انصاف عدالتی جنگ لڑرہی ، وزیراعظم کے خلاف ستمبر اور اکتوبر کے درمیان فیصلہ آجائے گا:نعیم الحق

احتجاج مکمل پر امن ہو گا ،تحریک انصاف عدالتی جنگ لڑرہی ، وزیراعظم کے خلاف ...
احتجاج مکمل پر امن ہو گا ،تحریک انصاف عدالتی جنگ لڑرہی ، وزیراعظم کے خلاف ستمبر اور اکتوبر کے درمیان فیصلہ آجائے گا:نعیم الحق

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج مکمل طور پر پر امن ہوگا، تحریک کا مقصدکرپشن کے خلاف عوام میں شعور بیدار اور وزیراعظم کو احتساب پر مجبور کرنا ہے ،تحریک انصاف عدالتی جنگ لڑرہی ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم کے خلاف ستمبر اور اکتوبر کے درمیان فیصلہ آجائے گا، تحریک انصاف تمام قانونی و آئینی آپشن کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی،فاروق ستار سمیت متحدہ قومی موومنٹ کے بیشتر رہنماء30 سالوں سے کراچی میں الطاف حسین کے قتل عام کی حمایت کرتے آئے ہیں ،الطاف حسین سے محض اظہارلاتعلقی کافی نہیں ،فاروق ستار سمیت دیگر اراکین اسمبلی فوری طور پرمستعفی ہوجائیں ۔

وزیراعظم سمجھ چکے ہیں ،مزید لوٹ مار چھپانا ممکن نہیں :جہانگیرترین

پارٹی آفس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے پشاور ، راولپنڈی اور جہلم میں بھرپور عوامی قو ت کا مظاہرہ کرچکے ہیں،خیبرپختونخوا میں شفافیت اور خدمت کا اعلیٰ معیار قائم کریں گے اور آئندہ انتخابات میں حکمرانوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے ،پانامہ لیکس کے بعد نوازشریف سے عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے ، وہ حقائق کوچھپانا چاہتے ہیں، جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنا تحریک انصاف کا جمہور ی اور آئینی حق ہے اگر نوازشریف نے تاریخ پے تاریخ لینے کی کوشش کی تو تحریک انصاف سخت مزاحمت کرے گی، حکومت اداروں پر اثر انداز ہورہی ہے ،الیکشن کمیشن کو جلد از جلد فیصلہ کرنا ہوگا، پی ٹی آئی نے ہمیشہ سپریم کورٹ کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، تحریک انصاف کی عوامی امنگوں کے مطابق سیاسی جدوجہد جاری رہے گی ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عدالتی جنگ لڑرہی ہے اور ہمیں پورا یقین ہے کہ وزیراعظم کے خلاف ستمبر اور اکتوبر کے درمیان فیصلہ آجائے گا، نوازشریف آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ، الیکشن کمیشن انہیں نااہل قرار دے ، ہمارے پاس نوازشریف کے خلاف ثبوت اور دستاویزات موجود ہیں جوکہ عدالتوں میں پیش کریں گے، دھاند لی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ کے آدھے وکیل صحیح نہیں سمجھتے ۔نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ڈاکٹر طاہر القادری کی ’’ تحریک قصاص ‘‘کی مکمل حمایت کرتی ہے ،رانا ثناء اللہ کادہشت گرد تنظیموں سے تعلق ہے وہ اپنے آپ کوان سے الگ کریں پھر انہیں پاکستانی سمجھیں گے ،وہ اپنے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں ،خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں بیرونی سازش شامل ہے۔

وزیراعظم نے مارچ ناکام بنانے کیلئے 24ارب روپے کا اعلان کیا،وہ ضمیر خریدنے نکلے ہیں:جہانگیر ترین

مزید : قومی