وزیراعظم جلسہ کریں تو سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،کارکنوں کو خراش بھی آئی تو حکمران ذمہ دار ہونگے، لاہور کی ریلی کو منسوخ نہیں کریں گے:علیم خان

وزیراعظم جلسہ کریں تو سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،کارکنوں کو خراش بھی آئی تو ...
وزیراعظم جلسہ کریں تو سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،کارکنوں کو خراش بھی آئی تو حکمران ذمہ دار ہونگے، لاہور کی ریلی کو منسوخ نہیں کریں گے:علیم خان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی جانب سے لاہور میں ہونے والا کل کا احتساب مارچ منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ سے چند گھنٹے پہلے وزیراعظم جلسہ کرتے ہیں تو کوئی سکیورٹی کامسئلہ نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ مردان واقعہ پر وزیراعظم نے افسوس کی بجائے جشن منایا۔ پنجاب میں امن کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے احتساب مارچ کی منسوخی کی درخواست کرنا مضحکہ خیز ہے۔

وزیر قانون کا تحریک انصاف کو لاہور کی ریلی موخر کرنے کا مشورہ

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ مارچ سے چند گھنٹے پہلے سکیورٹی کے حوالے سے بات کرکے کارکنوں کو خوف زدہ کرنا چاہتے ہیں۔میںخبردار کرتا ہوں کہ کسی کارکن کو خراش تک بھی آئی تو ذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ ہونگے۔واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالے اور ریلی منسوخ کر دے۔

مزید : لاہور