میری نئی فلم ” شیوا“ کو ناکام بنانے کیلئے کرن جوہر نے پیسے دیئے: اجے دیوگن کے الزام پر تنازع کھڑا ہوگیا

میری نئی فلم ” شیوا“ کو ناکام بنانے کیلئے کرن جوہر نے پیسے دیئے: اجے دیوگن کے ...
میری نئی فلم ” شیوا“ کو ناکام بنانے کیلئے کرن جوہر نے پیسے دیئے: اجے دیوگن کے الزام پر تنازع کھڑا ہوگیا

  


ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ کے ایکشن ہیرواجے دیوگن نے اپنی آنے والی فلم ”شیوے“ کو ناکامی سے دوچار کرنے کے لیے فلمساز کرن جوہر پر فلمی نقاد کمال راشد خان کو 25 لاکھ روپے دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور نقاد کمال راشد خان نے کرن جوہر کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ کے ٹیزر کے جاری ہونے کے بعد اس کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا ہے جس پر اجے دیوگن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں ایک فون کال کی ریکارڈنگ شیئر کرائی ہے جس میں فلمی نقاد نے اجے کی فلم کے حوالے سے منفی تبصرے کرنے کے لیے کرن جوہر سے 25 لاکھ لینے کا اعتراف کیا ہے۔بالی ووڈ نقاد کمال راشد خان کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہوجانے کے بعد اجے دیوگن اور کرن جوہرکے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔اجے دیوگن نے اپنی فلم کو ناکام کرنے کی سازش کا الزام عائد کرتے ہوئے کرن جوہر اور کمال راشد خان سے تحقیقات کامطالبہ کردیا ہے۔

17 سال بعد کاجول نے اپنے کیریئر کے عروج پر ہی اجے سے شادی کرنے کے پیچھے اصل وجہ بتادی

دوسری طرف اجے دیوگن کی اہلیہ اور کرن جوہر کی قریبی دوست کاجول بھی کرن جوہرکی جانب سے پیسے دینے کے معاملے پر حیران ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کیا ہے۔ کی ہے۔ فلمساز کرن جوہر نے اس معاملے میں مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے۔

1998میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے ‘فلم کی شوٹنگ کے دوران کاجول کی یاداشت چلی گئی تھی :کرن جوہر

واضح رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ”شیوے“اورفلمساز کرن جوہرکی فلم ”اے دل ہے مشکل“ دیوالی کے موقع پر ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی ۔باکس آفس پر کرن جوہرکی فلم کی کامیابی کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

مزید : تفریح


loading...