حریت رہنما یاسین ملک بھارتی قید میں اچانک لاپتہ ،48گھنٹوں سے رابطہ نہ ہونے پر اہل خانہ پریشان

حریت رہنما یاسین ملک بھارتی قید میں اچانک لاپتہ ،48گھنٹوں سے رابطہ نہ ہونے پر ...
حریت رہنما یاسین ملک بھارتی قید میں اچانک لاپتہ ،48گھنٹوں سے رابطہ نہ ہونے پر اہل خانہ پریشان

  

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک بھارتی حکام کی قید میں  اچانک غائب ہو گئے ، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ یاسین ملک سے 48گھنٹوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک گزشتہ 48گھنٹوں سے لاپتہ ہیں ،بھارتی فورسز نے یاسین ملک کو چند روز قبل تفتیشی سنٹر منتقل کیا تھا تاہم اس کے بعد سے 48گھنٹے گزر جانے کے باوجود یاسین ملک کا اہلخانہ سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔اہلیہ مشال ملک کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں پتہ کہ یاسین ملک کس حال میں اور کہاں ہیں ،بھارتی حکام بھی کوئی جواب نہیں دے رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یاسین ملک کی طبیعت بھی خراب تھی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں