سعودی لڑکیوں نے ر یاض شہر کے غرناطہ لیڈیز کمپلیس میں موبائل کی فروخت و اصلاح ومرمت کی دکانیں کھول لی
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی لڑکیوں نے ر یاض شہر کے غرناطہ لیڈیز کمپلیس میں موبائل کی فروخت و اصلاح ومرمت کی دکانیں کھول لی ہیں۔ وزارت محنت و سماجی فروغ سرپرستی کررہی ہے، کمپلیکس کے مالک عبدالرحمن القحطانی اور دکان کوکھولنے والی خواتین کی موجودگی میں منصوبے کا افتتاح عمل میں آیا۔ وزارت کے اعلیٰ عہدیدار موجود تھے، وزیر مواصلات کے مشیر ڈاکٹر ابراہیم الشافی نے اس موقع پر دکان کھولنے والی خواتین کیلئے ترغیبات اور سہولتوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مفت تربیت دی جائے گی، فروغ افرادی قوت فنڈ کی جانب سے تنخواہوں میں حصہ لیا جائے گا۔ سعودی بینک آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں گے، یکم ذی العقد سے موبائل مارکیٹ کی 100 فیصد سعودائزیشن کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ہوجائے گا۔