سیکیورٹی خدشات کے باعث کل میٹروبس کا روٹ محدود کرنے کافیصلہ

سیکیورٹی خدشات کے باعث کل میٹروبس کا روٹ محدود کرنے کافیصلہ
سیکیورٹی خدشات کے باعث کل میٹروبس کا روٹ محدود کرنے کافیصلہ

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیکیورٹی خدشات کے باعث پنجاب حکومت کی جانب سے میٹروبس کا روٹ کل کیلئے محدود کرنے کافیصلہ کیا گیاہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ میٹروبس گجومتہ سے شاہدرہ کے بجائے صرف ایم او کالج تک ہی جائے گی ،روٹ کو محدود کرنے کافیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیاہے ۔

واضح رہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف کل لاہور میں ریلی بھی نکال رہی ہے جس پر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے انہیں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریلی موخر کرنے کا مشورہ دیاہے ۔

مزید : لاہور


loading...