لاہور :سٹیج اداکارہ نشا ملک کی گھر میں پر اسرار ہلاکت: لاش پنکھے سے لٹکی ملی

لاہور :سٹیج اداکارہ نشا ملک کی گھر میں پر اسرار ہلاکت: لاش پنکھے سے لٹکی ملی
لاہور :سٹیج اداکارہ نشا ملک کی گھر میں پر اسرار ہلاکت: لاش پنکھے سے لٹکی ملی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سٹیج اداکارہ نشا ملک لاہور میں اپنے گھر میں پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔ اس کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی جس پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیج کی اداکارہ گزشتہ رات ڈرامے کے بعد اقبال ٹاون میں اپنے گھر واپس آئی اور کمرے میں سو گئی۔ صبح اس کو گھر والوں نے اٹھانے کیلئے دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہ آیا۔

سی بی آئی نے جیاخان کو موت کی خودکشی قرار دیدیا

کافی دیر جواب نہ ملنے پر گھر والوں نے دروازہ توڑا تو اندر نشا ملک کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی ۔ گھر والوں نے پولیس کو اطلاع کی جس نے آکر لاش کو اتارا۔ گھر والوں کے مطابق اس کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی ۔ رات کو اپنے معمول کے مطابق نشا گھر آئی اور سو گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔دوسری طرف اس کے لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق اداکارہ کی اس عید پر پہلی فلم ’’بیسٹ آف لک‘‘ ریلیز ہونی ہے۔

مزید : لاہور