پاک سرز مین پارٹی کا منشور ایم کیوایم پر الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں :خواجہ اظہار الحسن

پاک سرز مین پارٹی کا منشور ایم کیوایم پر الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں :خواجہ ...
پاک سرز مین پارٹی کا منشور ایم کیوایم پر الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں :خواجہ اظہار الحسن

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ مصطفی کمال ایک ہی ٹیپ کو بار بار سائیڈ بدل کر چلا رہے ہیں، انکا منشور ایم کیو ایم پر الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ اظہار الحسن کا کہناتھا کہ کہتے ہیں گزشتہ ہفتے جو کچھ ایم کیو ایم کے ساتھ ہوا کسی اور کے ساتھ ہوتا تو وہ اپنی پارٹی کے ساتھ نام اور پتا بھی تبدیل کر لیتا،پی ایس پی کے سربراہ ایک ہی ٹیپ کو سائیڈ بدل بدل کر چلاتے رہتے ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے پی ایس 127ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی جیت دھاندلی نہ ہونے سے مشروط کر دی۔ انتخابی مہم کے لئے لگائے گئے بینرز میں سے بھی بانی ایم کیو ایم کا نام غائب اور پاکستان زندہ باد تحریر تھا۔

مزید : کراچی