سامیہ قتل کیس ،ملزمان کی پشت پناہی کرنے پر ایس ایچ او منگلا گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل

سامیہ قتل کیس ،ملزمان کی پشت پناہی کرنے پر ایس ایچ او منگلا گرفتار ،نامعلوم ...
سامیہ قتل کیس ،ملزمان کی پشت پناہی کرنے پر ایس ایچ او منگلا گرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل

  

جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک)سامیہ قتل کیس میں ملزمان کی پشت پناہی کرنے پر ایس ایچ او منگلا ملک عقیل عباس کو گرفتار کر لیا گیاہے اور نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطا بق رپورٹ ڈی آئی جی ابوبکر خدابخش کی سربراہی میں مرتب کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ایس ایچ او منگلا نے تفتیش کے دوران سامیہ قتل کیس میں ملزمان کی پشت پناہی کی ۔عقیل عباس کو بھاری نظرانہ لینے اور پشت پناہی ثابت ہونے پر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے ۔

مزید : جہلم