جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیے،پاکستان بھارت میں علیحد کی تحریکوں کی حمایت کرے :پرویز مشرف

جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیے،پاکستان بھارت میں علیحد ...
جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہیے،پاکستان بھارت میں علیحد کی تحریکوں کی حمایت کرے :پرویز مشرف

  


لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ اگر انہیں ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال اور مختلف دھڑوں میں مصالحتی کردار ادا کرنے کا کہا گیا تو وہ ضرور اپنا کردار ادا کریں گے۔پاکستان بھارت میں علیحدگی کی تحریکوں کی حمایت کرے۔

نجی ٹی وی دنیانیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہناتھا کہ پاکستان مودی کو مداخلت بند کرنے کیلئے وارننگ دے، ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کے خلاف بات کرنیوالے کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے اور پاکستان کو ب±را بھلا کہنے والا چاہئے برطانیہ میں ہو یا امریکہ میں یا پھر پاکستان کی قومی اسمبلی میں بیٹھا ہو اس کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی نظام کام نہیں کر رہا جبکہ کوئی فارن پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو رہا ہے۔ جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع ہونی چاہے تاکہ جو کام وہ کر رہے ہیں وہ ایسے ہی جاری رہ سکے۔

مزید : قومی


loading...