جی 20سربراہی اجلاس،مودی چینی صدر سے ملاقات میں سی پیک منصوبے پر تحفظات سے آگاہ کریں گے :بھارتی ٹی وی کا دعوی

جی 20سربراہی اجلاس،مودی چینی صدر سے ملاقات میں سی پیک منصوبے پر تحفظات سے ...
جی 20سربراہی اجلاس،مودی چینی صدر سے ملاقات میں سی پیک منصوبے پر تحفظات سے آگاہ کریں گے :بھارتی ٹی وی کا دعوی

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چین کے شہر ہانگ جو میں ہونے والی جی 20سربراہی اجلاس کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے ۔

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانگ جو میں ہونے والے جی 20سربراہی اجلاس کے پہلے روز وزیراعظم نریندر مودی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سمیت دیگر مسائل پر دوطرفہ اختلافات پر بات چیت کریں گے ،  رواں ماہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کے دورہ بھارت کے دوران بھارت اور چین نے سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر اور چینی نائب وزیر خارجہ کی قیادت میں اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لئے ایک طریقہ کار تشکیل دیا تھا ۔ہ وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے دوران 3  ماہ کے دوران یہ دوسری ملاقات ہوگی جو 4 ستمبر کی صبح متوقع ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نریندر مودی اور شی جن پنگ کے درمیان 23جون کو تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی ۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دوروزہ جی 20سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ہفتے کی شام  چین پہنچیں گے ۔

مزید : بین الاقوامی