براہمداغ بگٹی نے پاکستان میں علیحدگی پسند بلوچوں کے لیے بھارت سے سیاسی پناہ مانگ لی

براہمداغ بگٹی نے پاکستان میں علیحدگی پسند بلوچوں کے لیے بھارت سے سیاسی پناہ ...
براہمداغ بگٹی نے پاکستان میں علیحدگی پسند بلوچوں کے لیے بھارت سے سیاسی پناہ مانگ لی

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے رہنما براہمداغ بگٹی نے پاکستان میں علیحدگی پسند بلوچوں کے لیے بھارت سے سیاسی پناہ مانگ لی ۔انہوں نے بلوچستان کی علیحدگی پسندکمیونٹی کے لیے بھارت کو اپنے دروازے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بلوچستان کامعاملہ دنیا کا سامنے پیش کرنے پر بھارتی وزیر اعظم کی کوششوں کو بھی سراہا ۔اس نے استفسار کیا کہ نریندر مودی کا شکریہ ادا کرنا کوئی جرم ہے ؟۔ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پر نریندر مودی کے بیان کی تعریف کرنے پر ہمارے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔براہمداغ بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے معاملے پر 15اگست کو نریندر مودی کی جانب سے بیان ہمارے لیے روشنی کی ایک کرن کے مترادف ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی حکومت بلوچستان کے لوگوں پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کر رہی ہے لہذا بھارت ہمارے لوگوں کو سیاسی پناہ فراہم کرے ۔براہمداغ بگٹی نے بھارتی حکومت سے پاکستان کے خلاف طاقت کے استعمال کا بھی مطالبہ کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے بلوچستان کا معاملہ اٹھانے پر پاکستان ہماری کمیونٹی کو ختم کر سکتا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں