رنگ پور،محکمہ انہار نے راجپاہ5Rمیں موگے توڑ کر سیل لگادی،کسانوں کا احتجاج
رنگ پور (نامہ نگار)محکمہ انہار رنگ پور میں تعینات راشی اہلکاروں اور افسر ان نے کپاس اور دیگر فصلوں کی پانی کھل فراہم (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
کرنے کے لیے موگے توڑسیل لگادی زمیندار اور بااثرلوگ اس سیل فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی فصل کو پا نی با آسانی لگالیتے ہیں اور غریب اور چھوٹے کاشتکا کو اپنی ضرورت کے مطایق پانی لگانے کے لیے بجلی اور ڈیزل کے ذریعے ٹیوب ویل چلا کر ہی فصلوں کو پانی لگانے پر مجبور ہیں اور محکمہ انہار رنگ پور کے اہلکاروں اور افسر ان نے 5آرمیں موگے توڑ سیل لگادی ہیں اور اوورسیئروں نے فی موگہ توڑنے کا ریٹ مقر ر کرکے لاکھوں روپے کی کرپشن کر رہے ہیں اور رشو ت نہ دینے والے کسانوں کے موگوں کے سائز اصل پیمائش سے کم کر دیے جاتے ہیں جس سے کسانوں کو پانی نہیں مل پاتا اور جس کی وجہ سے کسانوں کی کپاس ،جانوروں کا چارہ اور دیگر فصلیں بربادہو رہی ہیں کسانوں اور اہل علاقہ نے شد ید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب اور محکمہ انہار رنگ پور مظفرگڑھ کے ذمہ دار ہلکاروں اور افسران کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔