ٹھٹھہ ، ٹرالر اور موٹرسائیکل میں تصادم ،2افرادجاں بحق
ٹھٹھہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹھٹھہ میں ٹرالر اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔
خواجہ اظہار الحسن پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری ، حملہ آوروں کی تعداد 3تھی
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے گھارو کے قریب قومی شاہراہ پر تیز فتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی ۔تصادم کے نتیجے میں2افراد شدید زخمی ہوگئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔