پولیس کی میانوالی میں جواریوں کے خلاف کارروائی، 9افراد گرفتار
میانوالی(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)پولیس نے میانوالی میں جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے9افراد کو گرفتار کر لیا۔
نوازشریف کالندن سے وزیراعظم آزاد کشمیرکوٹیلیفون،راجہ فاروق حیدرکوعید کی مبارکباد
تفصیلات کے مطابق پولیس نے مخبری کی بنا پر میانوالی میں چھاپہ مارکارروائی کے دوران جوا کھیلتے ہوئے 9جواریوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیا جبکہ جواریوں کے قبضے سے جوے پر لگی ہوئی رقم بھی برآمدکر لی ہے۔ تاہم پولیس نے زیر حراست 9افراد کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں متعلقہ تھانے منتقل کردیا۔