ڈیرہ، اراضی تنازعہ، شیرانی اقوام کے مشتعل افراد نے کرش پلانٹس کو آگ لگا دی

ڈیرہ، اراضی تنازعہ، شیرانی اقوام کے مشتعل افراد نے کرش پلانٹس کو آگ لگا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)درابن اورایف آرشیرانی کے سنگم پراراضی کے تنازعے پرگاڑیوں میں سوارسینکڑوں شیرانی اقوام کے مشتعل افرادنے میانخیل قوم کی ملکیت تین کرش پلانٹس اورایک ریتی ٹرک کوآگ لگادی‘فائرنگ سے چارافرادزخمی ہوگئے ‘میانخیل قوم کے مشتعل افراد نے ڈیرہ ژوب روڈبندکردی ‘واقعے کے اطلاع پراے پی اے سمیع اللہ خان ،ایس پی انوسٹی گیشن حاجی ثناء اللہ اورایس ایچ اودرابن پرویزشاہ بھاری پولیس اورلیویز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ‘حالات سخت کشیدہ‘مذاکرات جاری ۔ تفصیلات کے مطابق درابن اورایف آرشیرانی کے سنگم پرمیانخیل قوم کی ملکیت کرش پلانٹ پرشیرانی قوم کے سینکڑوں مشتعل افرادجواپنے علاقے سے گاڑیوں میں سوارہوکرآئے تھے نے اراضی کے مسئلہ پرمیانخیل قوم کی ملکیت کرش پلانٹوں پرحملہ کیااورذرائع کے مطابق ان کو جلایاگیا۔ اس واقعے کے بعد میانخیل قوم کے مشتعل افراد نے ڈیرہ ژوب روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کے لیے احتجاجاًبندکردیااوراحتجاج کیا۔ اس دوران فائرنگ سے میانخیل قوم کے چارافرادزخمی ہوگئے جن کوایمبولینسز کے ذریعے ڈیرہ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعے کی اطلاع پر اے پی اے سمیع اللہ خان ،ایس پی انوسٹی گیشن حاجی ثناء اللہ مروت اورایس ایچ اوپرویزشاہ سمیت پولیس کی بھاری نفری اورلیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے ۔اس دوران موقع پر موجودمیانخیل قوم کے حاجی سلام خان ایڈوکیٹ ،نجیب اللہ شاہ ،بابڑخان میانخیل اورہدایت اللہ محسود ایڈوکیٹ نے میڈیا کو بتایاکہ کرش پلانٹ ہماری اپنی اراضی پرقائم ہیں اوریہ1878سے بندوبستی لائن ہے ۔,1909 1965-66میں یہ باؤنڈری لائن تھی اورپھربعدمیں شیرانی قوم کے مطالبے پرحکومت نے 1995-96میں ایک کمیشن مقررکیاجس میں حدود کا تعین ہوااوریہ اراضی جس پر یہ کرش پلانٹ ہیں یہ میانخیل قوم کی ملکیت قراردیے گئے ۔ شیرانی قوم نے یہ تیسری مرتبہ ہم پر حملہ کیاہے اس سے قبل تقریباًایک ماہ قبل بھی شیرانی قوم نے خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے تین کرش پلانٹ جلائے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج کی ہمارے اوپر فائرنگ میں ایف آرانتظامیہ کے اہلکار بھی ملوث ہیں جن کے خلاف تحقیقات کی جائیں اسی طرح اس سے پہلے جوحملہ ہم پر ہوااس کی ایف آئی آر کے ملزمان کو بھی آج کے ملزمان کے ساتھ گرفتارکیاجائے ۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات جاری تھے تاہم دونوں طرف سے حالات کشیدہ تھے ۔