صوابی جہانگیرہ روڈ پر رکشہ کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق
صوا بی ( بیورورپورٹ )صوابی جہانگیرہ روڈ پر رکشہ کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ جب کہ ٹینکر اور موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق سراج اقبال ولد خان غالب سکنہ زیدہ ہفتہ کی صبح اپنی بیوی کو سسرال چھوڑنے کے بعد موٹر سائیکل پر چھوٹالاہور سے واپس اپنی الیکٹرانک اپلائنسز کی دوکان جانے کے لئے شاہ منصور ٹاؤن شپ آرہے تھے کہ شیخ ڈھیری کے مقام پر رکشہ کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دریں اثناء صوابی انٹر چینج کے قریب آئل ٹینکر نمبرC1814اور دو موٹر سائیکلوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں فیض الرحمن ولد فضل آمین سکنہ لاہور اور شوکت علی ولد باغستان سکنہ کھنڈہ موقع پر جاں بحق جب کہ ان کے دو ساتھی کامران اور خالد ساکنان چھوٹا لاہور شدید زخمی ہو گئے چھوٹا لاہور پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#