ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (اتوار) کا دن کیسا رہے گا ؟

  

برج حمل

 ستمبر02      اتوار۔ اہم امور ذاتی طور پر طے کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کے خیالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ خریداری کرتے وقت فضول خرچی نہ کریں۔ کاروباری و ملازمتی لحاظ سے مثبت دن ہونگے۔

برج ثور

 ستمبر02        اتوار۔ گزشتہ منصوبوں کو عملی شکل دے سکیں گے۔ دوسروں کا تعاون حاصل رہے گا۔ سفر پیش آ سکتا ہے۔ جو آپ کے لیے سفر وسیلۂ ظفر ثابت ہو گا۔ملازمتی و کاروباری امور میں غفلت نہ برتیں۔

برج جوزا

 ستمبر02      اتوار۔ خاص مقاصد کے تحت سفر کرنا مفید رہے گا۔ مضبوط قوت ارادی، قائدانہ صلاحیت اور ذاتی امور پر توجہ رہے گی۔ تکنیکی کام درپیش رہیں گے۔ معاملات پر توجہ بڑھے گی۔

برج سرطان

 ستمبر02    اتوار۔ دوسروں سے وابستہ بعض امیدیں پوری ہونے کا امکان ہے۔ دوسروں کیساتھ غیر ضروری بحث و مباحثہ سے گریز کریں۔ شریک کار کیساتھ تعاون کریں اور سیاسی حکمت عملی اختیار کریں۔ 

برج اسد

 ستمبر02      اتوار۔ کاروباری معاملات طے کرتے وقت جلد بازی سے کام نہ لیں۔ حالات میں مثبت تبدیلی آئے گی۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔ کوئی چھوٹی سی غلطی بری بھی بن سکتی ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں۔

برج سنبلہ

 ستمبر02     اتوار۔ اخراجات پر کنٹرول کریں۔ مالی ساکھ برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ ذہنی دبائو اور غیر مستحکم فیصلے ہو سکتے ہیں۔ غلط فہمیوں کا دور کرنے کر سکیں گے۔ سوچ کو مثبت انداز میں استعمال کر سکیں گے۔

برج میزان

 ستمبر02      اتوار۔ کاروبار میں اتار چڑھائو رہے گا۔ اجتماعی کاموں میں شرکت کر سکیں گے۔ کسی نئے پراجیکٹ کے متعلق منصوبہ بندی ہو سکے گی۔ خفیہ امور میں احتیاط برتیں۔

برج عقرب

 ستمبر02     اتوار۔ کاروبار میں محنت و لگن سے مالی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ کوئی نیا کام شروع کرنا مفید رہے گا۔ صحت بہتر رہے گی۔ دور دراز کے مقام سے ملنے والی خبر آپکی سوچ کو نیا ولولہ دے گی۔

برج قوس

 ستمبر02   اتوار۔ کسی شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے۔ ناممکن بھی ممکن ہو سکے گا۔کاروباری امور میں توجہ رہے گی اور نئی سرمایہ کاری کا موقع ملے گا۔ دوستوں کے ساتھ مل کر کوئی پروگرام بنا سکیں گے۔ 

برج جدی

 ستمبر02    اتوار۔ کاروباری اور ملازمتی امور کے سلسلے میں اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ کاروباری امور میں تبادلۂ خیال بہتر رہے گا۔ حساس نوعیت کے امور میں محتاط رہیں۔ بعض مسائل کا حل کر سکیں گے۔ 

برج دلو

 ستمبر02      اتوار۔ خفیہ امور کے سلسلے میں دوسروں پر بھروسہ نہ کریں۔ کیرئیر سے متعلقہ امور خاصی اہمیت کے حامل ہوں گے۔ متوقع نتائج مل سکیں گے۔ حکامِ بالا کیساتھ مستحکم تعلقات بن سکیں گے۔

برج حوت

 ستمبر02      اتوار۔ مالی معاملات میں احتیاط برتیں۔ خود اعتمادی بڑھے گی۔ شراکتی کام کے سلسلے میں شریک کار کے بعض مشوروں پر عمل کرنا مفید رہے گا۔ شریک کار کا تعاون شامل حال رہے گا۔

مزید : لائف سٹائل /مخفی علوم