یہ شخص خوشاب ، وہاڑی اور میانوالی کا ڈی پی او رہ چکا ہے، بڑا زمیندارہے لیکن رکشہ کیوں چلا رہا ہے ؟معطل نہیں ہوا بلکہ ۔۔۔ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ آپ بھی داد دیں گے

یہ شخص خوشاب ، وہاڑی اور میانوالی کا ڈی پی او رہ چکا ہے، بڑا زمیندارہے لیکن ...
یہ شخص خوشاب ، وہاڑی اور میانوالی کا ڈی پی او رہ چکا ہے، بڑا زمیندارہے لیکن رکشہ کیوں چلا رہا ہے ؟معطل نہیں ہوا بلکہ ۔۔۔ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ آپ بھی داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس کے حوالے سے عمومی تاثر خوف و دہشت اور کرپشن کا پایا جاتا ہے لیکن ڈی پی او خوشاب کے طور پر ریٹائر ہونے والے ملک غلام جیلانی ٹوانہ جیسے لوگ آج بھی اپنی ایمانداری اور فلاحی کاموں کے باعث محکمہ پولیس پر کسی نہ کسی صورت عوام کا اعتماد بحال رکھے ہوئے ہیں۔
تصویر میں لوڈر رکشہ چلاتے ہوئے نظر آنے والے یہ شخص غلام جیلانی ٹوانہ ہیں جو ڈی پی او خوشاب ، وہاڑی اور میانوالی کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام جیلانی ٹوانہ 21 جون کو ڈی پی او خوشاب کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔


دوران سروس بھی ان کی روٹین تھی کہ ان کی جس شہر میں پوسٹنگ ہوتی وہ وہاں سے سڑکوں سے مقدس اوراق جمع کرتے اور ان کے بورے بھرتے رہتے جس کے بعد انہیں دریا میں بہا کر آتے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کی یہ روٹین برقرار ہے اور اس مقصد کے لیے انہوں نے باقاعدہ لوڈر رکشہ اور ملازمین رکھے ہوئے ہیں ، جو مقدس اوراق جمع کرتے ہیں ۔ یہ ان کی کچھ روز پہلے کی تصویر ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خود مقدس اوراق جمع کرنے کے مشن پر نظر آرہے ہیں۔


پولیس سے وابستہ بعض سوشل میڈیا صفحات اور صحافیوں کے بقول غلام جیلانی ٹوانہ کا تعلق زمیندار گھرانے سے ہے لیکن انہوں نے درویشانہ زندگی گزاری ۔ اپنی سروس کے دوران بھی وہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انتہائی ایماندار افسر کے طور پر جانے جاتے رہے ہیں۔