بلوچستان میں آج 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے،شجرکاری مہم روکیں گے نہیں بلکہ جاری رکھیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

بلوچستان میں آج 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے،شجرکاری مہم روکیں گے نہیں بلکہ ...
بلوچستان میں آج 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے،شجرکاری مہم روکیں گے نہیں بلکہ جاری رکھیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شجرکاری مہم کاآغازکررہے ہیں،آج صوبے میں 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ ہاﺅس میں شجرکاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ شجرکاری مہم روکیں گے نہیںبلکہ جاری رکھیں گے، اگر کوئی اچھاکام کرے تواس کی تعریف کرنی چاہئے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں بھی شجرکاری مہم کی ضرورت ہے،بلوچستان میں شجرکاری مہم کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
ان کا کہناتھا کہ ہمیں 3ماہ میں کارکردگی دکھاناہے، ہمیں بلوچستان میں ٹھوس اورپائیدارکام کرناہے،ہمیں ان چیزوں کودیکھناہے جوبلوچستان کونیچے لے گئی ہیں۔وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ بلوچستان پسماندہ علاقہ ہے،یہاں کام کی ضرورت ہے،بلوچستان کےلئے وفاق سے پیسہ نہیں مانگ رہے،جوکچھ ماضی میں ہوااس کے باعث صوبہ مسائل کاشکارہے۔