جب کوئی قیمتی ترین چیز گم ہوجائے تو اسکو تلاش کرنے کے لئے کون ساروحانی عمل کرنا چاہئے،آپ بھی جانئے

جب کوئی قیمتی ترین چیز گم ہوجائے تو اسکو تلاش کرنے کے لئے کون ساروحانی عمل ...
جب کوئی قیمتی ترین چیز گم ہوجائے تو اسکو تلاش کرنے کے لئے کون ساروحانی عمل کرنا چاہئے،آپ بھی جانئے

  

لاہور(نظام الدولہ )جناب میں عرصہ سات سال سے مصر کی ایک کمپنی کے پراجکٹ میں شامل ہوں ۔ڈیلی پاکستان پر آپ یہ کالم پڑھا اور بہت اچھا لگا ۔ان دنوں میں ایک مشکل میں پڑ گیا ہوں ۔عید کی چھٹیوں میں اپنی فیملی کے ساتھ میں دوسرے شہراعقر اور اسوان گیا تھا کہ میری بیگم کا سونے کا لاکٹ گم ہوگیا ۔اسکی قیمت بھی کافی ہے ۔بہت تلاش کیا ہے لیکن نہیں مل رہا ۔کئی وظیفے کئے ہیں ۔آپ سے درخواست ہے کہ ہمیں کوئی ایسی تسبیح بتائیں کہ وہ لاکٹ مل جائے ۔حق حلال کی کمائی سے کمایا ہوا ہے ۔گھر میں بہت پریشانی ہے (محمد اکرم۔ مصر)

جواب۔اللہ تعالیٰ آپ کی حق حلائی کی کمائی کو رائیگاں نہیں فرمائے گا۔اللہ سے مانگنے کے لئے خلوص نیت اور ایمان و اعتقاد مضبوط ہونا چاہئے اور اچھا ہی گمان کرنا چاہئے ۔جیسا گمان کریں گے اللہ کو ویسا پائیں گے ،وہ خالق و مالک ہے، اپنی شان اقدس کے مطابق فیصلے فرماتا ہے ۔آپ اورآپ کی بیگم روزانہ تین سو تیرہ بار استغفراللہ کی تسبیح پڑھنا شروع کریں۔آپ اوّل آخر درود پاک سات سات بار پڑھنے کے بعد ”یاربّ“ سجدے کی حالت میں بکثرت پڑھ کر دعا کریں ،انشا اللہ جلد اطلاع مل جائے گی ۔ (اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں systemtoday14@yahoo.com )

مزید : روشن کرنیں