نوجوان نے ساتھیوں کے ہمراہ نوبیاہتا دلہن کو اغوا کرلیا

 نوجوان نے ساتھیوں کے ہمراہ نوبیاہتا دلہن کو اغوا کرلیا
 نوجوان نے ساتھیوں کے ہمراہ نوبیاہتا دلہن کو اغوا کرلیا

  

کامونکے(ویب ڈیسک)نوجوان ساتھیوں کے ہمراہ نوبیاہتا دلہن محبوبہ کواسلحہ کے زور پر سْسرالیوں کے گھر سے اغوا کرکے لے گیا۔

نوائے وقت کے مطابق  نواحی گاؤں گونا عور کے محمد خالد کے بیٹے محمد عامر کا نکاح گاؤں ہی کے محمد جاوید جموں والا کی بیٹی رفیعہ بی بی سے ہوا، گزشتہ رات عامر رْخصتی کے بعد دلہن رفیعہ بی بی کو اپنے گھر لے گیا۔ولیمہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔   گاوں کا شمروز دوستوں اظہر،اویس، عماد اور تین نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے دعوت ولیمہ کی تقریب سے فارغ ہوتے ہی گاڑی پر فائرنگ کرتا ہوا رفیعہ بی بی کوساتھ لے گیا۔واہنڈ و پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /گوجرانوالہ