ایسا روحانی عمل کہ آپ کا پرس کبھی پیسوں سے خالی نہیں رہے گا

ایسا روحانی عمل کہ آپ کا پرس کبھی پیسوں سے خالی نہیں رہے گا
 ایسا روحانی عمل کہ آپ کا پرس کبھی پیسوں سے خالی نہیں رہے گا

  

لاہور(نظام الدولہ ) میں دبئی میں جاب کرتا ہوں۔ ایک دفعہ ایک جاننے والے کے گھر دعوت میں گیا۔ اس وقت کے بعد پیسے کا پتہ ہی نہیں چل پارہا کہ کہاں خرچ ہورہا ہے ۔ اس سے پہلے بہت اچھی صورت حال تھی۔ پچھلے کچھ مہینوں سے میری اپنی حالت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ کبھی کبھی لگتا ہے کہ کسی نے کچھ کردیا ہے۔ مفت میں بدنام بھی ہو رہا ہوں۔ نوکری بھی جاتی دکھائی دے رہی ہے۔ کسی کے سامنے نہیں جاسکتا۔ خدا کے واسطے کچھ کریں۔ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ ان کے اخراجات بھی پورے کرنے پڑتے ہیں۔ لیکن پاکستان میں تو بہت مشکل ہو جائے گا۔ اس کے باوجود اللہ پر بھروسہ ہے کہ اس نے پہلے دیا ہے اور اب بھی دے گا۔ اللہ تعالی آپ کو اجر عطا فرمائے۔(سلیم احمد۔ دوبئی )

جواب ۔آپ یہ بات اپنے دل میں نہ بیٹھائیں کہ کسی کے گھر جانے سے آپ کے مالی اور ذہنی حالات نحوست کا شکار ہوگئے ہیں ۔اپنے اندر روحانی استقامت پیدا کریں اورسب سے پہلے یہ بات دل میں بیٹھا لیں کی آپ کی شخصیت اتنی کمزور نہیں کوئی آپ کو نظر بد کا شکار کر ڈالے گا ۔بہر حال یہ آپ کے اعمال پر منحصر ہے ۔ویسے زندگی کے ساتھ عروج و زوال چلتا رہتا ہے اور یہی زندگی ہے ۔اصل چیز استقامت ہے ۔آپ اپنے اخراجات پر نظر ڈالیں کہ اتنے خرچے کیوں پیدا ہورہے ہیں۔ممکن ہے جو اخراجات آپ کررہے ہیں وہ بھی ضروری ہوں ،اگر ضروری ہیں تو ساتھ دوسرا پارٹ کام بھی تلاش کریں یا پہلے بہتر نوکری کریں ۔آپ تذبذب کا شکار ہوگئے ہیں اور یہ کمزوری باطنی طور پر روح کی کمزوری کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ آپ باطنی استقامت کے لئے روزانہ استغراللہ کی ایک تسبیح پڑھا کریں اور باوضو رہنا شروع کریں ۔روحانی تسبیح کے طور پر آپ روزانہ ”یا خافض “ گیارہ سو بار پڑھنا شروع کریں ،اس سے نظر بد و منحوسانہ اثرات کا رد ہوگا ،انشا اللہ ،اکیالیس دن لازمی پڑھیں،اوّل آخر درود پاک سات بار لازمی پڑھیں اور دعا کریں ۔(اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں systemtoday14@yahoo.com )

مزید : روشن کرنیں