بوتل برآمدگی کیس، گرفتار ملزمان 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شرجیل میمن کے کمرے سے بوتلوں کی برآمدگی کے مقدمے میں گرفتار تین ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن کے گرفتار ملازمین سمیت تینوں ملزموں کوجوڈیشنل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت نمبر 15 میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے شراب برآمدگی کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور انہیں 15 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے ضیاالدین ہسپتال کے دورے کے موقع اچانک شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ مارا تو وہاں سے شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی تھیں،پولیس نے تین ملزموں شکردین ،محمد جام اور مشتاق کو حراست میں لیا تھا۔