A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

صدارتی انتخاب،اختر مینگل کا ڈاکٹر عارف علوی کی مشروط حمایت کا فیصلہ

صدارتی انتخاب،اختر مینگل کا ڈاکٹر عارف علوی کی مشروط حمایت کا فیصلہ

Sep 02, 2018 | 15:28:PM

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار ڈاکٹر عارف علوی کی مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے ،اخترمینگل نے پی ٹی آئی کو 6 نکاتی معاہدے پرعملدرآمدکی شرط پیش کردی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما سرداریارمحمدرند نے بی این پی کے سربراہ سرداراخترسے بلوچستان ہاﺅس میں ملاقات کی جو ایک گھنٹہ جاری رہی،سرداریاررندنے سرداراخترمینگل سے صدارتی الیکشن کیلئے عارف علوی کی حمایت مانگی۔

سردار اخترمینگل نے صدارتی امیدوار کی حمایت کیلئے 6 نکاتی معاہدہ پر عملدرآمد کی شرط رکھ دی اورمعاہدے پرعملدرآمدکیلئے وفاقی کمیٹی بنانے کاکہا ہے، سردار یار محمد رند نے یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی معاہدے پرمکمل عملدرآمد کرائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے اور ملاقات وبلوچستان کی صورتحال پربریف کرینگے۔

مزیدخبریں