یوم دفاع کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،سیکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی مل گئی

یوم دفاع کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،سیکیورٹی فورسز کو اہم ...
یوم دفاع کے موقع پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،سیکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی،لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کاؤنٹر ٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے پاکستان کے دو بڑے شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کاؤنٹر ٹیر ر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے دو بڑے شہروں کراچی اور ملتان میں یوم دفاع کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ بنانے والے 5 خطرناک دہشت گردوں کے گرفتار کر لیا، ملزما ن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،دہشت گردوں کو بستی شورکوٹ سے گرفتار کیا گیا،گرفتاردہشت گرد6ستمبرپرحملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،دہشت گردوں میں اقبال،عثمان اورحسنین معاویہ شامل ہیں،جبکہ رینجرز نے کراچی کے علاقے فیروز آباد میں کرروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتا ر کر لیا ،ملزم نعمان اورجشونت ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔