صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے ایسا اعلان کردیا کہ لاہوری خوشی سے نہال ہو جائیں گے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے ہرماہ کھلی کچہری لگانے کااعلان کرتے ہوئے کل محکمانہ سیکریٹری اوردیگرحکام سے بریفنگ کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤسنگ کے حوالے سے عوام کے مسائل سننے کے لئے ہر ماہ کھلی کچھری لگائی جائے گی جس میں شہریوں کے مسائل سنے جائیں گے اور اس پر عمل درآمد کا حکم کیا جائے گا، عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،عوام کوبنیادی ضرورتوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے،صوبائی وزیرنے کھلی کچھری لگانے کے حوالے سے کل محکمانہ سیکریٹری اوردیگرحکام سے بریفنگ کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔