خاتون حاملہ ہے یا نہیں؟ ساڑھے 3 ہزار سال قبل مصر میں کیسے چیک کیا جاتا تھا؟ طریقہ ایسا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

خاتون حاملہ ہے یا نہیں؟ ساڑھے 3 ہزار سال قبل مصر میں کیسے چیک کیا جاتا تھا؟ ...
خاتون حاملہ ہے یا نہیں؟ ساڑھے 3 ہزار سال قبل مصر میں کیسے چیک کیا جاتا تھا؟ طریقہ ایسا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آج میڈیکل سائنس اتنی ترقی کر چکی ہے کہ ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی جنس تک معلوم کر لی جاتی ہے لیکن اب ماہرین نے ساڑھے تین ہزار سال قبل مصر میں یہی بات معلوم کرنے کا ایسا طریقہ رائج ہونے کا انکشاف کر دیاہے کہ کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کو مصر میں کھدائی کے دوران 3500سال قدیم لکڑی کا ایک ٹکڑا ملا تھا جس پر ایک تحریر کندہ تھی۔ جب ماہرین نے اس تحریر کو پڑھا تو پتا چلا کہ یہ خاتون کے حاملہ ہونے یا نہ ہونے کے متعلق معلوم کرنے کا طریقہ لکھا تھا جو اس زمانے میں رائج تھا۔


ماہرین نے بتایا ہے کہ اس تحریر کے مطابق اس زمانے میں خاتون کو جَو اور گندم پر پیشاب کرنے کو کہا جاتا تھا، اور اسے انتظار کرنے اور گندم اور جَو پر نظر رکھنے کو کہا جاتا تھا۔ طریقے کے مطابق اگر پیشاب کرنے کے بعد دونوں میں سے کوئی ایک چیز اگ آتی تو اس کا مطلب یہ ہوتا کہ خاتون حاملہ ہے۔ اگر ان میں سے جَو اگتے تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ خاتون کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا اور اگر گندم اگتی تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہونے والی ہے۔ اور اگر دونوں میں سے کوئی چیز بھی نہ اگتی تو سمجھ لیا جاتا کہ خاتون حاملہ نہیں ہے۔اس تحریر کا ترجمہ کرنے والی ٹیم کے سربراہ کم رائیولٹ کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں لکڑی کے اس ٹکڑے کے ساتھ دیگر کئی ٹکڑے بھی ملے ہیں اور ان پر بھی ایسے طبی نسخے لکھے ہوئے ہیں۔ تاہم تاحال ان باقی ٹکڑوں کا ترجمہ نہیں کیا جا سکا۔‘‘

مزید :

ڈیلی بائیٹس -