بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کو عمران خان چاہتے ہوئے بھی ختم نہیں کرسکتے:خورشید شاہ

بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کو عمران خان چاہتے ہوئے بھی ختم نہیں کرسکتے:خورشید ...
بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کو عمران خان چاہتے ہوئے بھی ختم نہیں کرسکتے:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان میں چاہتے ہوئے بھی بینظیر انکم سپورٹ کو ختم نہیں کر سکتے،ہر اچھے کام میں پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماخورشید شاہ پارٹی رہنما سجادالحسن کے گھر پہنچ گئے ،سجادالحسن سے ان کے بھائی کے انتقال پراظہارتعزیت کیاجس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی الیکشن میں اعتزازاحسن کے حوالے سے آخری وقت تک کوشش کرینگے، اعتزازاحسن کیلئے صدارتی الیکشن کی بھرپورمہم جاری ہے،ہم امید کرتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمن اعتزاز احسن کے حق میں دستبردار ہو جائیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ نظام تبدیلی پر اربوں روپے خرچ ہونگے جوبچت کی باتوں کی نفی ہے،یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنا غریب سے زیادتی ہوگی،ضمنی الیکشن میں تمام حلقوں میں مشاورت سے امیدوار لائیں گے۔