خیبر پختونخواہ حکومت نے 100روزہ پلان پر عملدرآمد کے لیے محکموں سے ایسی چیز مانگ لی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

02 ستمبر 2018 (18:43)

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم کے 100روزہ پلان پر عملدرآمد کے لیے صوبے کے تمام محکموں سے اگلے پانچ سالوں کی منصوبہ بندی طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا۔وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں خیبر پختونخوا کے تمام محکموں کو آئندہ پانچ سالوں کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ہدایات کی گئیں۔ مراسلے میں محکمہ تعلیم سے 2023تک تعمیر ہونے والے سکولوں سمیت غیر فعال سکولوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئیں ہیں۔جاری ہونے والے مراسلے میں محکموں کو 5 سالہ منصوبہ بندی کا ڈرافٹ تیار کرنے کا کہا گیا جبکہ 14ستمبر سے پہلے ڈرافٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ پانچ سالہ ڈرافٹ کی جانچ پڑتال محکمہ پلاننگ اینڈ ڈ و یلپمنٹ کرے گی جبکہ ڈرافٹ کی منظوری 10 اکتوبر کو کابینہ اور 15 اکتوبر کو صوبائی اسمبلی سے لی جائے گی۔

مزیدخبریں